عمران خان کو شکایت کیوں لگائی ، آفریدی نے عمر اکمل کی کلاس لے ڈالی

اتوار 20 مارچ 2016 19:36

عمران خان کو شکایت کیوں لگائی ، آفریدی نے عمر اکمل کی کلاس لے ڈالی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء ) ورلڈ ٹونٹی میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل عمران خان سے شکایت کرنے پر کپتان شاہد آفریدی اپنے چہیتے عمر اکمل سے ناراض ہوگئے اور انکی خواہش پوری کرنے کے بعد کلا س بھی لے ڈالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کو انہیں اوپر کے نمبروں پر کھلانے کا کہیں جس پر ’کپتان ‘ نے کوچ اور آفریدی کو عمر اکمل کو ٹاپ آرڈر میں موقع دینے کاکہا ، آفریدی نے عمر اکمل کو نمبر 4پر بلے بازی تو کرائی تاہم عمران خان سے شکایت کرنے پر ان کی خوب کلاس بھی لی ۔

دوسر ی جانب عمر اکمل کے بڑے بھائی اور قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر نے عمران خان سے کسی شکایت نہیں لگائی بلکہ اپنے نمبر کے حوالے سے مشورہ مانگا تھا ،آفریدی کی ناراضگی بے جا ہے ، ان کی اپنی پرفارمنس کے باعث پورا ملک ان سے ناراض ہے ، اس پر وہ کیا جواب دیں گے ؟۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 19:36:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :