اداکارہ بندیا پاک بھارت کرکٹ مقابلے میں پاکستان کی شکست سے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

پیر 21 مارچ 2016 13:16

اداکارہ بندیا پاک بھارت کرکٹ مقابلے میں پاکستان کی شکست سے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) سینئر اداکارہ بندیا پاک بھارت کرکٹ مقابلے میں پاکستان کی شکست سے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں مقیم اداکارہ بندیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ہار سے بے پناہ دکھ ہوا اور جب پاکستان بھارت سے میچ ہار گیا تو بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور میں رو پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ۔ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے بھارت سے شکست سے شدید افسوس ہوتا ہے ۔ بندیا نے کہا کہ میری ولی خواہش ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجائے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی اپنی ٹیم کی فتح کے لیے ہر لمحہ دعا گو ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:16:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :