بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے چناوٴ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز25 اور 26 مارچ کو ہونگے

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز ٹرائلز میں30 کھلاڑیوں حصہ لیں گے جس میں سے سیریز کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، سید سلطان شاہ

پیر 21 مارچ 2016 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے چناوٴ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز25 اور 26 مارچ کو کنٹری کلب مرید میں ہوں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹرائلز میں30 کھلاڑیوں حصہ لیں گے جس میں سے سیریز کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان 28 مارچ کو کیا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم یکم اپریل کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 3 ، 4 اور 5 اپریل کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائیگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 7، 9 اور 10 اپریل کو بہاولپور میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ میں لگائیں گے۔ امید ہے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کر ے گی ۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 14:13:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :