آفریدی ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کیخلاف سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے قومی کرکٹر

muhammad ali محمد علی پیر 21 مارچ 2016 19:48

آفریدی ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کیخلاف سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے قومی کرکٹر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) آفریدی ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کیخلاف سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے قومی کرکٹر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ مقابلوں کے سلسلے میں رویتی حریف پاکستان اور بھارت 11 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پاکستان آج تک بھارت کو عالمی کپ کے کسی بھی مقابلے میں شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ ان مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 9 میچز میں بھارت کا سامنا کیا ہے۔ تاہم شاہد آفریدی ان تمام میچز میں کوئی خاطر خواہ کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ آفریدی نے 9 میچز میں محض 93 رنز بنائے جبکہ گیند بازی میں صرف 4 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 19:48:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :