ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیانے بنگلہ دیش کو3وکٹوں سے شکست دیدی

کینگروز نے 157رنزکاہدف18.3اوورمیں پوراکرلیا فاسٹ باؤلر زیمبا 3وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ قرار

پیر 21 مارچ 2016 22:57

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیانے بنگلہ دیش کو3وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیانے بنگلہ دیش کو3وکٹوں سے شکست د یکر اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ،157 کینگروز نے رنزکاہدف18.3اوورمیں پوراکرلیا،آسٹریلیاکے فاسٹ باؤلر زیمبا 3وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ قرارپائے ۔ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورزمیں156رنزبنائے ،محموداﷲ49اورمشفق الرحیم 15رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے جبکہ شکیب الحسن 33،مٹھن 23رنزبناکرنمایاں رہے ،آسٹریلیاکی جانب سے زمیانے 3واشن نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،157رنزکے تعاقب میں آسٹریلیانے انتہائی جارحانہ آغازکیا،62رنزپرآسٹریلیاکی پہلی وکٹ گری جب وائس21رنزبناکررن آؤٹ ہوئے ،95کے مجموعی سکورپرسمتھ14رنزبناکرمشفیق الرحمن کاشکاربنے 115کے آسٹریلیاکی تیسری وکٹ گری اورعثمان خواجہ 58رنزبناکرالامین الحسین کی بال پرآؤٹ ہوئے ،119پروانہ17رنزبناکرشکیب الحسن کاشکاربنے 135پرآسٹریلیاکی پانچویں وکٹ گرگئی جب مارش صرف4رنزبناکرمشفیق الرحمن کی بال پرکیچ ہوئے ،148پرآسٹریلیاکوچھٹانقصان اٹھاناپڑاجب میکس ول 26رنزبنانے کے بعدشکیب الحسن کی بال پرآؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

152پرآسٹریلیاکی ساتویں وکٹ گری اورجون ہاسٹنگ 3رنزبناکرکیچ آؤٹ ہوگئے ۔آسٹریلیانے 18.3اوورمیں مطلوبہ ہدف7وکٹوں پرپوراکیا،ز یمبامین آف دی میچ قرارپائے#/s#۔(یاسرعباسی)

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 22:57:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :