پی بی سی سی نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریزکیلئے ٹیم کے انتخاب کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 22 مارچ 2016 11:53

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریزکیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ دوستانہ ہوم سیریزکیلئے یکم اپریل کو پاکستان کے دورہ کرے گی جس کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 28 مارچ کو کریگی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تین رکنی سیلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق، محمد یوسف ہارون اور حبیب اللہ خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تین رکنی کمیٹی ٹرائل 25 اور 26 مارچ کو لاہور میں ہونے والے ٹرائل کے بعد قومی ٹیم کو منتخب کریگی جس میں ملک بھر سے 30کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

ٹرائل میں سے باصلاحیت 14کھلاڑیوں کا انتخاب 28 مارچ کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 3 ، 4 اور 5 اپریل کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 7، 9 اور 10 اپریل کو بہاولپور میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ امید ہے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کر ے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 11:53:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :