پاک بھارت میچ دوران پاکستان زندہ باد،بھارت مردہ باد کے نعرے،پولیس نے نجی کالج کو نوٹس دیدیا

منگل 22 مارچ 2016 14:01

پاک بھارت میچ دوران پاکستان زندہ باد،بھارت مردہ باد کے نعرے،پولیس نے نجی کالج کو نوٹس دیدیا

غازی آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) بھارتی پولیس نے پاک بھارت ورلڈ ٹی 20کرکٹ میچ کے دوران ہندوستان مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے کے الزام میں ایک نجی کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز “کے مطابق پولیس نے غازی آباد کے علاقے مرادنگر میں واقع ایک نجی آئی ٹی کالج میں پاک بھارت ورلڈ ٹی 20کرکٹ میچ کے دوران دو خواتین طالب علموں کے درمیان جھگڑے کے دوران بھارت مخالف نعرے بازی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

مرادنگر میں پولیس نے کالج انتظامیہ کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 بی ٹیک تھرڈ ائیر کی طالبات جن میں سے ایک کا تعلق بہار اور دوسری کا جموں وکشمیر سے ہے نے کالج کنٹین میں ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور اس دوران ہندوستان مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گے اس لیے کالج انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کرکے پولیس کو آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

سٹیشن ہاوٴس آفیسر مراد پور پولیس سبودھ کمار سکسینہ کا کہنا ہے کہ کالج کے کیمپس کے دورے کے دوران کسی بھی چشم دید گواہ یا سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔دوسری جانب کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ کے دوران ملک کے خلاف نعرے لگانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،میچ کے دوران دو طلباء کے درمیان صرف جھگڑا ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 14:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :