سابق بھارتی بلے باز ورندر سہواگ کا دوران کمنٹری شاہد آفریدی سے متعلق انتہائی نازیبا لفاط کا استعمال

muhammad ali محمد علی منگل 22 مارچ 2016 21:14

سابق بھارتی بلے باز ورندر سہواگ کا دوران کمنٹری شاہد آفریدی سے متعلق انتہائی نازیبا لفاط کا استعمال

موہالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) سابق بھارتی بلے باز ورندر سہواگ نے دوران کمنٹری شاہد آفریدی سے متعلق انتہائی نازیبا لفاط کا استعمال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے دوران سابق بھارتی بلے باز ورندر سہواگ ایک نجی سپورٹس چینل کیلئے کنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران جب شاہد آفریدی کو پے درپے باونڈریز لگ رہی تھیں تو اس دوران ورندر سہواگ کی جانب سے ان کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ ورندر سہواگ نے شاہد آفریدی سے متعلق طنز کرتے ہوئے کہا کہ "لدھیانہ کے بزرگ کہہ گئے ہیں کہ پٹے ہوئے باولر اور پھٹے ہوئے کالر کی کوئی عزت نہیں کرتا ہے"۔ تاہم ان کی جانب سے اس طنز کے فوری بعد ہی آفریدی نے وکٹ حاصل کرکے ورندر سہواگ کو خاموش کروا دیا۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 21:14:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :