مصباح الحق نے اوپنر شرجیل خان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے

منگل 22 مارچ 2016 21:29

مصباح الحق نے اوپنر شرجیل خان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء ) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اوپنر شرجیل خان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے ۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرا م پر سابق برطانوی کپتان مائیکل وان کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں مصباح الحق نے شرجیل خان کی اننگز کے دوران کیوی باؤلرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لیگ سائیڈ پر مضبوط ہے اس لیے اسکی وکٹوں پر گیند نہ کریں ،انہوں نے ساتھ ہی اپنے مٹن کباب مصالحہ کی بھی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

لیکن مصباح الحق کی تعریفوں کے چند گیندوں بعد ہی شرجیل خان برق رفتار باری کھیل کر آئوٹ ہو گئے۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 21:29:28