ورلڈ ٹی ٹونٹی گرو پ ٹو ، نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 22رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

منگل 22 مارچ 2016 22:16

ورلڈ ٹی ٹونٹی گرو پ ٹو ، نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 22رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گرو پ ٹو میں نے کو سے ہرا دیا ہے ۔ پنجاب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 62رنز جوڑے جس کے بعد ولیمسن 17رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔کولن منرو بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 7رنز بنا کر آفریدی کی پہلی وکٹ بن گئے ۔ مارٹن گپٹل کی 48گیندوں پر 80رنز کی جارحانہ اننگز کا خاتمہ محمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے ہوا ۔

کورے اینڈرسن بھی تین چوکوں کی مدد سے 21رنز بنا کر آفریدی کی دوسری وکٹ بن گئے ۔ لیوک رونچی بھی 11رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔روس ٹیلر نے 23گیندوں پر 36رنز سکور کرکے کیویز کو بیس اووررز میں 180رنز کرنے میں مدد دی ۔ پاکستان کی جانب سے آفریدی اور سمیع نے 2،2جبکہ عرفان نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

181رنز کے ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان نے پاکستان کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور احمد شہزاد کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کے لیے 65رنز جوڑے ،شرجیل 25گیندوں پر 47رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

خالد لطیف بھی 3رنز بناکر پوویلین چلتے بنے ۔احمد شہزاد بھی بجھے بجھے نظر آئے اور 32گیندوں پر 30رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، شاہد آفرید ی نے 9گیندوں پر 19رنز سکور کیے تاہم پھر سوڈھی کا شکار بن گئے ۔عم اکمل بھی 24رنز کھیل کر پوویلین لوٹ گئے جبکہ شعیب ملک اور سرفراز احمد ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور پاکستان مقررہ 20اوورز میں 158رنز بنا سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے اور سینٹر نے 2،2جبکہ سوڈھی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 22:16:42