عمر اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

منگل 22 مارچ 2016 23:18

عمر اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء ) مڈل آرڈ ر بلے باز عمر اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ ٹاپ آرڈر پر کھیلنے کے خواہاں 25سالہ عمر اکمل نے 26گیندوں پر 24رنز سکور کیے تاہم وہ ایک باؤنڈری تک نہ مار سکے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ 26گیندیں کھیلنے والا بلے باز ایک بھی باؤنڈری نہ مار سکا ۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 23:18:43