آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل تین میچ کھیلے جائینگے

بدھ 23 مارچ 2016 12:35

دھرم شالا /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلا جائیگا ‘ جمعرات کے دن کا تیسرا اور آخری میچ گروپ بی کی ٹیموں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جائیگا پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :