افغانستان انگلینڈ کے میچ کے دوران افغان چیف ایکگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی آمد

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مارچ 2016 22:18

افغانستان انگلینڈ کے میچ کے دوران افغان چیف ایکگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی آمد
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) افغانستان انگلینڈ کے میچ کے دوران افغان چیف ایکگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی آمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں افغانستان اور انگلیند کے درمیان اہم میچ نئی دہلی میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان چیف ایکگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنی ٹیم کی حمایت کیلئے خصوصی طور پر فیروز شاہ کوٹلہ گراونڈ میں تشریف لائے۔ تاہم افغان چیف ایگزیکٹیو وی آئی پی اسٹینڈ میں جانے کی بجائے عام تماشائیوں کے درمیان موجود رہے اور اپنی ٹیم کی حمایت کرتے رہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2016 - 22:18:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :