ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ ٹو بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دے دی

بدھ 23 مارچ 2016 22:40

ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ ٹو بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دے دی

بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ کے گروپ ٹو میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے شکست دے دی ہے ۔ چنا سوامی سٹیڈیم ،بنگلور میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 42رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد روہت شرما 18رنز سکور کرکے آؤٹ ہوگئے ۔ شیکھر دھون بھی 23رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ ویرات کوہلی اوررائنا نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تاہم کوہلی 24رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

سریش رائنا بھی ان کے پیچھے پیچھے 30رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ پانڈیا 15،یوراج سنگھ 3جبکہ جدیجہ بھی 12رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے تاہم کپتان دھونی کے 13رنز کی بدولت بھارت مقررہ 20اوورز میں 146رنز بنانے میں کامیاب رہا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے الامین اور مستفیض نے 2،2جبکہ شکیب ، شواگاتا اور محموداللہ نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

147رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ رہا اور مٹھن 1رن بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

تمیم اور صابر نے دوسری وکٹ کے لیے 44رنز جوڑے ،تمیم اقبال 35رنز بناکر پوویلین لوٹے جس کے کچھ دیر بعد صابر رحمان بھی 26رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔کپتان مشرفی مرتضی بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 6رنز بنا پوویلین چلتے بنے ۔آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ہمت بھی 22رنز پر جواب دے گئی ۔ سومیا سرکار 21ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کی مدد سے 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 11رن درکار تھے اور اس نے 3 گیندوں پر 9رن بھی بنا لیے تاہم آخری 3گیندوں پر بنگالی بلے باز ایک بھی رن نہ بنا سکے اور یوں میچ بھارت کی جھولی میں چلا گیا ۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 22:40:24