ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کے لیے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات تاحال روشن

بدھ 23 مارچ 2016 22:56

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کے لیے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات تاحال روشن

بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں تاحال برقرار ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین آج کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست تو دیدی تاہم وہ رن ریٹ میں کوئی خاص بہتری نہیں کرسکے ،میزبان ٹیم کا نیٹ رن ریٹ اس وقت -0.55ہے جب کہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ +.25ہے جس کے بعد پاکستان کے پاس اب سنہری موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کو شکست دیکر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے ۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 22:56:54