سکھر،یوم پاکستان کے حوالے سے کبڈی میچ کا انعقاد

تعلقہ سکھر سٹی کی ٹیم نے 30پوائنٹ سے میچ جیت لیا

جمعرات 24 مارچ 2016 18:16

سکھر،یوم پاکستان کے حوالے سے کبڈی میچ کا انعقاد

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے حوالے سے کبڈی میچ کا انعقاد ، تعلقہ سکھر سٹی کی ٹیم نے 30پوائنٹ سے کبڈی میچ جیت لیا ،کبڈی گیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، سیکریٹری ،سندھ کبڈی ایسوسی ایشن ،تفصیلات کے مطابق 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سندھ کبڈی ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ایک کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا کبڈی میچ نیو تعلقہ سکھر اور تعلقہ سکھر سٹی کی ٹیموں کے مابین ہوا مقابلے میں نیو تعلقہ سکھر کی ٹیم نے 21پوائنٹ اسکور کئے جبکہ تعلقہ سکھر سٹی کی ٹیم نے 30پوائنٹ اسکور کر کے میچ اپنے نام کر الیا میچ کے مہمان خاص سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاکم علی ماکو تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں اصغر چوہان، عبدالکریم ، سکندر علی مہر و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شائقین کبڈی کی بڑی تعداد نے شرکت کی میچ کے اختتام پر سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاکم علی ماکو و دیگر مہمانوں نے فاتح ٹیم کے کپتان شاہنواز میرانی اور رنر ٹیم کے کپتان انور ناریجو کوانعامات و ٹرافی تقسیم کی اس موقع پر مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ کبڈی گیم کے فروغ کیلئے کبڈی ایسوسی ایشن ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور انشاء اللہ کبڈی گیم کا پورے پاکستان میں متعارف کرایا جائیگا کبڈی سندھ کے کھلاڑی دیگر شہروں سے کسی صورت کم نہیں ان کی حوصلہ افزائی ہر فور م پر کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 18:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :