چیف سلیکٹر محمد سمیع کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں بطور بلے باز شامل کرنا چاہتے تھے: معروف تجزیہ نگار نعمان نیاز کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 22:41

چیف سلیکٹر محمد سمیع کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں بطور بلے باز شامل کرنا چاہتے تھے: معروف تجزیہ نگار نعمان نیاز کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) معروف تجزیہ نگار نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد سمیع کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں بطور بلے باز شامل کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اسپورٹس صحافی اور تجزیہ نگار نعمان نیاز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارگردگی پر پی سی بی کی سلیشکن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں جب محمد سمیع نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا تو اگلے روز چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انہیں کہا کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی تو کیوں نہ انہیں ٹیم میں بطور بلے باز شامل کر لیا جائے۔
وقت اشاعت : 24/03/2016 - 22:41:47