برطانوی فٹ بالر کو کم عمر لڑکی سے روابط کے الزام پر 6سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعہ 25 مارچ 2016 12:20

برطانوی فٹ بالر کو کم عمر لڑکی سے روابط کے الزام پر 6سال قید کی سزا سنادی گئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)برطانوی فٹ بالر ایڈم جانسن کو کم عمر لڑکی سے جنسی روابط کا الزام ثابت ہونے پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

بریڈ فورڈ کی عدالت نے جج نے سزا سناتے ہوئے ایڈم جانسن کے جرائم کو کیٹگری اے میں شمار کیا اور کہا کہ یہ سراسر ایڈم جانسن کی اپنی غلطی ہے جس نے اپنے فٹ بالر ہونے کی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔29سالہ انگلش فٹبالر ایڈم جانسن گزشتہ ایک سال سے کم عمر لڑکی کے خلاف جنسی پیش رفت کے مقدمے کا سامنا کررہے تھے۔

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 12:20:51