ویسٹ انڈین آل راؤنڈرڈیرن سیمی کا ہمپشائر کاوٴنٹی سے معاہدہ

جمعہ 25 مارچ 2016 14:55

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر ڈیرن سیمی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلیں گے، نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے بطور غیر ملکی کھلاڑی ہمپشائر کاوٴنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر ڈیرن سیمی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے بطور غیر ملکی کھلاڑی ہمپشائر کاوٴنٹی سے معاہدہ کیا ہے اور وہ جون میں تقریباً چار ہفتوں تک انگلش کلب کیلئے دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 14:55:04