پی سی بی کا محمد عامر کی خرابی کارگردگی کی تحقیقات کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 22:33

پی سی بی کا محمد عامر کی خرابی کارگردگی کی تحقیقات کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پی سی بی نے محمد عامر کی خرابی کارگردگی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 برس کی سزا بھگتنے والے نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم محمد عامر تمام تر امیدیں کے برعکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف اہم میچوں میں کارگردگی انتہائی خراب رہی۔ ان کی اس خراب کارکردگی پر میڈیا کی جانب سے ان کے داغ دار ماضی کے باعث سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پی سی بی نے محمد عامر کی خراب کارکردگی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2016 - 22:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :