شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ”روشن مستقبل “ کی نوید سنا دی

جمعہ 25 مارچ 2016 23:25

شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ”روشن مستقبل “ کی نوید سنا دی

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ”روشن مستقبل “ کی نوید سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد جب بھارتی سپورٹس چینل کے اینکر ہرشا بھوگلے نے ان سے سوال کیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل کیا دیکھ رہے ہیں؟ ،کی انہیں نئے وسیم اکرم سامنے آتے نظر آرہے ہیں؟ تو اس سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا دوبارہ آنا تو بہت مشکل ہے تاہم ان کے خیال میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اگر محنت جاری رکھی تووہ وسیم اکرم کے قریب پہنچ سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 23:25:03