ورلڈ ٹی 20 کپ ‘ افغانستان اور ویسٹ انڈیز ‘ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:49

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی 20 کپ میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز ‘ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل اتوار کو آمنے سامنے ہونگی شیڈو ل کے مطابق افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کل ناگپور میں کھیلا جائیگا اورپاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا گروپ ٹو میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا

وقت اشاعت : 26/03/2016 - 11:49:15