ورلڈ ٹی ٹونٹی، انگلینڈ نے سری لنکا کو 10رنز سے ہرکر سیمی فائنل میں جگہ بن لی

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:30

ورلڈ ٹی ٹونٹی، انگلینڈ نے سری لنکا کو 10رنز سے ہرکر سیمی فائنل میں جگہ بن لی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 10رنز سے ہرا دیا ہے ۔ فیروز شاہ کوٹلہ ،دہلی میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر ایلکس ہیلز بغیرکوئی رن بنائے ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔جو روٹ نے جیسن روئے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 61رنز جوڑے جس کے روٹ 25رنز بنا کر پوویلین جابیٹھے۔

روئے بھی ایک اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 42رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔بٹلر نے محض 37گیندوں پر 66رنز بناکر انگلینڈ کا سکور 171رنز تک پہنچا دیا ۔سری لنکا کے لیے وینڈرسے نے 2اور ہیراتھ نے 1وکٹ لی ۔ 172رنز کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ رہا اور محض 15رنز کے سکور پر اس کے 4کھلاڑی وکٹیں گنوا کر پوویلین جابیٹھے، چندی مل 1،دلشان 2،سری وردنے 7اور تھریمانے 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

کپتان میتھیوز نے کاپوگدیرا کے ساتھ ملکر 5ویں وکٹ کے لیے 80رنز جوڑے جس کے بعد کاپوگدیرا 30رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ تھیسارا پریرا بھی 1 چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے 11گیندوں پر 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شناکا نے 2چوکے اور 1چھکا لگا کر میچ میں جان ڈالی تاہم وہ بھی پوویلین چلتے بنے۔کپتان اینجلو میتھیوز کی 73رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی سری لنکا کو جیت سے ہمکنا نہ کرا سکی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جورڈن نے 4،ویلی نے 2اور پلنکٹ نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے بعد گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 26/03/2016 - 22:30:48