شاہد آفریدی کا دبئی میں مایوس کن استقبال

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 22:41

شاہد آفریدی کا دبئی میں مایوس کن استقبال
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) شاہد آفریدی کا دبئی میں مایوس کن استقبال ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد دبئی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی دبئی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ماضی کے برعکس شاہد آفریدی کا دبئی ائیرپورٹ پر کافی مایوس کن استقبال ہوا۔ شاہد آفریدی کے استقبال کیلئے دبئی ائیرپورٹ پر کوئی موجود نہ تھا۔ شاہد آفریدی کی دبئی ائیرپورٹ آمد کے موقع پر صرف ایک نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ موجود تھا تاہم آفریدی نے ان سے بھی بات کرنے سے معذرت کر لی۔
وقت اشاعت : 26/03/2016 - 22:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :