اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ،ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب کے درمیان میچ(کل) ہوگا

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

اتوار 27 مارچ 2016 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) پیر کو جی سکس قائد اعظم گراؤنڈ ، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا، ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین محمد ایاس نے بتایاکہ اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان، یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کیپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب جبکہ گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں،ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی-

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 12:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :