ورلڈ ٹی ٹونٹی، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 6رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا

اتوار 27 مارچ 2016 17:49

ورلڈ ٹی ٹونٹی، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 6رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ ون میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 6رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا ہے ۔ ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 123رنز بنائے ، گلبدین نائب 48ناٹ آؤٹ، محمد شہزاد 24اور اصغر16رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے لیے بدری نے 3،رسل نے 2جبکہ بین اور سیمی نے ایک ایک شکا ر کیا ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 117رنز بنا سکی ۔ براوو 28، چارلس 22اور رامدین 18رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2،2جبکہ گلبدین ، حمزہ اور حامد نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ نجیب اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 17:49:52