ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپرٹین مرحلہ، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پہلا اپ سیٹ کر دیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اووز میں8وکٹوں کے نقصان پر117رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈین براؤو28، جانسن چارلس22 اور دنیش رامدین18رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے، افغانستان کے نجیب اللہ ذدران کو میچ میں ناقابل شکست48رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا

اتوار 27 مارچ 2016 19:29

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27مارچ۔2016ء) بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹیورلڈ کپ کے سپرٹین مرحلے میں افغانستان نے پہلا اپ سیٹ کر تے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میگا ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہنے والی ویسٹ انڈیز کو6رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اووز میں8وکٹوں کے نقصان پر117رنز بناسکی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے ڈین براؤو28، جانسن چارلس22 اور دنیش رامدین18رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے،افغانستان کی جانب سے محمد نبی اورراشد خان نے2،2 عامر حمزہ، حامد حسن اور گلاب دین نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی، افغانستان کے نجیب اللہ ذدران کو میچ میں ناقابل شکست48رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو بھارت کے شہر ناگپور میں کھیلے گئے ٹی20ورلڈ کپ سپر ٹین مرحلے میں گروپ1کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر123رنز بنائے، افغانستا ن کی جانب سے نجیب اللہ ذدران نے ناقابل شکست48رنز سکور کئے جبکہ محمد شہزاد24، اور اصغر16رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری نے تین،اندرے رسل نے دو، ڈیرن سمی اور سلیمان بین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں124رنز کے ہد ف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ20اووز میں8وکٹوں کے نقصان پر117رنز بناسکی،افغانستان کی جانب سے ڈین براؤو28، جانسن چارلس22 اور دنیش رامدین18رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے،افغانستان کی جانب سے محمد نبی اورراشد خان نے2،2 عامر حمزہ، حامد حسن اور گلاب دین نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی، افغانستان کے نجیب اللہ ذدران کو میچ میں ناقابل شکست48رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 19:29:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :