ورلڈ ٹی ٹونٹی ،کرس گیل کا ٹیم کی شکست کے باوجود افغان ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن

پیر 28 مارچ 2016 11:47

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،کرس گیل کا ٹیم کی شکست کے باوجود افغان ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مارچ2016ء ) سپر سٹار ویسٹ انڈین بلے با ز کرس گیل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے آخری گروپ میچ میں اپنی ٹیم کو شکست دینے والی افغان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ان کی جیت کا جشن منایا ۔

(جاری ہے)

سابق ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن کو شکست دینے والی افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب کرس گیل نے بھی انہیں جوائن کرلیا،اس موقع پر افغان کھلاڑیو ں نے گیل کے ہمراہ ڈانس کیا اور تصویریں بنوائیں ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں کرس گیل کو آرام کرایا جو انہیں بہت مہنگا پڑ گیا ۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،کرس گیل کا ٹیم کی شکست کے باوجود افغان ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن
وقت اشاعت : 28/03/2016 - 11:47:14