کرس گیل نے اپنی ٹیم کو شکست دینے والی افغان سائیڈ کے ساتھ جشن منایا

پیر 28 مارچ 2016 12:26

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے اپنی ٹیم کو شکست دینے والی افغان سائیڈ کے ساتھ جشن منایا۔

(جاری ہے)

چھ رنز کی شاندار کامیابی پر خوشیاں منانے والی افغانستان کی ٹیم کو اس وقت حیرت کا خوشگوار جھٹکا لگا جب کرس گیل نے انھیں جوائن کیا، اس موقع پر سب کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ یاد رہے کہ گیل کو اس میچ میں آرام دیا گیا تھا یہ فیصلہ کیریبین سائیڈ کو بہت مہنگا پڑا۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 12:26:56