بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین کر کٹر قرار

پیر 28 مارچ 2016 20:34

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین کر کٹر قرار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) دنیا بھر کی اہم شخصیات کی آمدنی پر نظر رکھنے والے ’’فوربز میگزین‘‘ نے امیر ترین کر کٹرز کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں پہلا نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے،بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 31 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے، فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 39 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے،حال میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شین واٹسن کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے جن کی سالانہ تنخواہ 40 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت بھی 4 کروڑ ڈالر ہے ، فہرست میں پانچواں نمبر بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑڈالر ہے ، اس فہرست میں چھٹا نمبر پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 25لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے ، فہرست میں ساتویں نمبرپر بھارتی کرکٹر روہت شرما موجود ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 20لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں آٹھواں نمبر آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلارک نے حاصل کیا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں چھکوں کی برسات کرنے والے کرس گیل کا اس فہرست میں نواں نمبر ہے جن کی تنخواہ 20 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ ڈالر بنتی ہے ۔بھارتی کرکٹر سریش رائنا اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں جن کی تنخواہ 3 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے ۔ فہرست میں آخری نمبر پر بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا نام ہے جن کی کل کمائی 18.6 لاکھ ڈالر، کرکٹ کے مد میں حاصل ہونے والی رقم 21 لاکھ ڈالر اور وظائف کی مد میں 16.5 لاکھ ڈالر ملتے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 20:34:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :