بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین ہدف کا تعاقب کرنیوالے کھلاڑی قرار

پیر 28 مارچ 2016 20:34

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین ہدف کا تعاقب کرنیوالے کھلاڑی قرار

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی میں چیز کرنے کے لیے 15 مرتبہ میدان میں اترے ۔

(جاری ہے)

لٹل جینیس نے 122 کی اوسط اور ایک سو اکتیس کے سٹرائیک ریٹ سے 737 رنز بنائے ۔ 8 نصف سنچریاں بنائیں اور 82 ہائی سکور رہا ۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے ہی سب سے زیادہ 737 رنز بنائے ہوئے ہیں ۔ مارٹن گپٹل 611 رنز کے ساتھ دوسرے اور شین واٹسن 601 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 20:34:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :