عمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالے رکھنے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 28 مارچ 2016 20:59

عمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالے رکھنے کی ہدایت کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) عمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی سابق کپتان عمران خان سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات وقار یونس کی خواہش پر ہوئی۔ اس موقع پر وقار یونس نے ٹیم کے معاملات اور مسائل سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا اور کوچنگ کی حیثیت سے اپنے مستقبل کیلئے مشورہ مانگا۔ اس موقع پر عمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالے رکھنے کی ہدایت کی۔
وقت اشاعت : 28/03/2016 - 20:59:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :