کھلاڑیوں میں چیک تقسیم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 30 مارچ 2016 21:15

کھلاڑیوں میں چیک تقسیم

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 مارچ۔2015ء)ڈی سی او سلمان غنی نے باڈی بلڈنگ اور سیف گیم میں میڈل حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں 50، 50ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سلمان غنی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے جیتنے پر مسٹر قصور محمد وحید ، جونیئر مسٹر قصور حافظ وسیم خاں اور سیف گیم 2016ء میں میڈل حاصل کرنیوالے سید مراتب علی اور نازیہ پرویز کو 50، 50ہزار روپے بطور انعام کے چیک تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راؤف علی باجوہ ،باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حافظ وارث بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 21:15:47