شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 22:28

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست ذمے داری قبول کرلی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پرفارم کرتا تھا تو ٹیم جیتتی بھی تھی۔ میرے پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑا ۔ ٹیم کے تمام فیصلے مشترکہ طور پر کیے جاتے تھے۔ فیصلہ سازی میں کوچ، نائب کپتان، منیجر اور سینیر کھلاڑی شامل ہوتے تھے۔ بولرز پر کوچز نے بھرپور محنت کی لیکن وہ پرفارم نہ کر سکے۔
وقت اشاعت : 30/03/2016 - 22:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :