میٹنگ کی وجہ سے وقار یونس سے ملاقات نہ ہو سکی،شہریار خان

بدھ 30 مارچ 2016 22:40

میٹنگ کی وجہ سے وقار یونس سے ملاقات نہ ہو سکی،شہریار خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ انہیں کمیٹی سفارشات کا انتظار ہے پھر فیصلے ہوں گے،میٹنگ کی وجہ سے وقار یونس سے ملاقات نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ابھی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے اس کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا وقار یونس سے کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہی مل چکا ہوں۔ غیر جانبدار رہنے کی وجہ سے وقار یونس سے نہیں ملا۔ انہوں نے کہا جب وقار کا فون آیا تو اس وقت اہم اجلاس میں شریک تھا اس لیے ملنے سے انکار کیا اور وقار سے کہا کہ رپورٹ لیک ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دیتے ہیں۔ ہیڈ کوچ کو پریشانی ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہیخبردار ! (کل )اپریل فول ڈے منایا جائے گا

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 22:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :