سپینش گول کیپر آئیکر کیسیلاس نے ریکارڈ بریکنگ فٹ بال کیریئر کے اختتام سے متعلق اشارہ دے دیا

جمعرات 31 مارچ 2016 12:49

سپینش گول کیپر آئیکر کیسیلاس نے ریکارڈ بریکنگ فٹ بال کیریئر کے اختتام سے متعلق اشارہ دے دیا

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سپینش گول کیپر آئیکر کیسیلاس نے ریکارڈ بریکنگ فٹ بال کیریئر کے اختتام سے متعلق اشارہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی فیصلے پر پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ یورپین چیمپئن شپ 2016ء کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال کو خیر باد کہہ سکتے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس زیادہ وقت باقی نہیں بچا۔ وہ رومانیہ کیخلاف دوستانہ میچ میں شرکت سے لیٹویا کے ویٹاٹیز استافیز کے ہم پلہ بن گئے ہیں جنہوں نے 167 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ ہیڈ کوچ ویسنٹ ڈیل باسکو بھی ریٹائرمنٹ کے دہانے پر ہیں۔

وقت اشاعت : 31/03/2016 - 12:49:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :