لاہور میں خودکش دھماکہ کے بعد افغانستان اورکینیا کی ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ

جمعرات 31 مارچ 2016 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اورکینیا کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا، آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک کا دورہ بھی موخرکردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث گزشتہ سات سال سے ملک کے میدان ویران پڑے ہیں، کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارنہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن سخت سیکیورٹی میں صرف لاہورمیں میچزکا انعقاد ہوسکا، لاہورکے اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا،افغان ٹیم کواپریل میں پاکستان آنا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے سیکیورٹی خدشات پرٹیم کوآنے سے منع کردیا، مئی میں کینیا کی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کوبھی فی الحال موخرکردیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلزکلارک کا دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ کلارک کوورلڈ الیون کے دورے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آنا تھا

وقت اشاعت : 31/03/2016 - 15:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :