بھارتی ٹیم اچھا کھیلی تاہم جیت کا یقین تھا: ڈیرن سمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 00:04

بھارتی ٹیم اچھا کھیلی تاہم جیت کا یقین تھا: ڈیرن سمی
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مارچ2016ء ) ڈیرن سمی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہمیں جیت کا یقین تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف یہ کامیابی بہت بڑی ہے۔ اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہمیں جیت کا یقین تھا۔ سیمنز، جانسن اور رسل نے شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
وقت اشاعت : 01/04/2016 - 00:04:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :