92ء کے ورلڈ کپ میں انتخاب عالم کا رویہ انتہائی منفی تھا :عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 اپریل 2016 00:10

92ء کے ورلڈ کپ میں انتخاب عالم کا رویہ انتہائی منفی تھا :عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم اپریل2016ء ) قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی شکست پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سابق کپتان عمران خان پر بھی تنقید کی ہے اوراب ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شاید انہوں نے اپنی رپورٹ میں عمران خان کے اس انٹر ویو کے جواب میں انہیں بھی ہلکی پھلکی سنائیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کے درمیان میں ایک دن انتخاب عالم ،جو اس وقت بھی حسن اتفاق سے ٹیم کے منیجر ہی تھے ، ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ عمران ہم نے تھائی لینڈ یا سنگاپور میں سے کس راستے سے واپس جانا ہے ؟۔

عمرا ن کے مطابق انہوں نے حیران ہوکر اس سوال کا مطلب پوچھا تو انتخاب عالم نے کہا کہ اب ہم کم و بیش ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اسی لیے یہ سوال پوچھا تھا جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ جب تک ہم ورلڈ کپ سے باہر نہ ہوجائیں تب تک یہ سوال لیکر میرے سامنے نہ آنا ۔
وقت اشاعت : 02/04/2016 - 00:10:39