کرکٹ کے بخار نے دنیائے فٹبال کے دو بڑے کلب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 13:00

کرکٹ کے بخار نے دنیائے فٹبال کے دو بڑے کلب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کرکٹ کے بخار نے فٹبال کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ، دنیائے فٹبال کے دو مشہور فٹبال کلب ریال میڈرڈ اور بارسلونا کو بھی کرکٹ کا بخار ہوگیا ، دونوں کلبوں نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پروفیشنل نمائشی کرکٹ میچ کھیلنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ریال میڈرڈ اور بارسلونا فٹبال کلبز کے سربراہان نے پروفیشنل کرکٹ ٹیم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے فٹبال کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر دیکھے جانے والی کھیل کرکٹ ہے اس لئے دونوں کلبز کے سربراہان نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی شائقین کی توجہ کرکٹ پر مبذول کروانے کیلئے دونوں کلب نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کرینگے اس سلسلے میں ریال میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو ، بینریما ، گیرتھ مارسیو بیل جبکہ بارسلونا کی جانب سے میسی ، نیمار نے فٹبال ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی ایک گھنٹے کیلئے ٹرینگ شروع کردی ہے ریال میڈرڈ کی کوچنگ کیلئے سٹاف مین اسٹالین پاؤیلج شہری جبکہ بارسلونا میں انڈین ٹرینر وادھی ایسٹ کرکٹ ٹپس دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کے فٹبال ٹرینر پاؤل یلج نے بتایا کہ مارسیلو گوگلی بال کروانا چاہتے ہیں جبکہ گیرتھ بیل ریال میڈرڈ کی جانب سے خفیہ ہتھیار ثابت ہوں گے کیونکہ وہ سکول میں کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو کرکٹ کے گر بتاتے رہے ہیں میسی بیٹنگ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 13:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :