دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ،سپر راؤنڈ کے تحت دومیچز کھیلے گئے

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:26

دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ،سپر راؤنڈ کے تحت دومیچز کھیلے گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء)فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ2015-16کے سپر راؤنڈ کے تحت گزشتہ روز دومیچ کھیلے گئے ۔قائد مانگا کلب اورلاہور یونائٹیڈ کلب کے مابین دو دو گول سے برابر رہا جبکہ کیمپس یونائٹیڈ کلب نے علی اصغر کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہراد یا۔علی اصغر کلب کے دفاعی کھلاڑی ٹیپو کو ریفری سے بدتمیزی کرنے پر ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز کاپہلا میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں قائد مانگا کلب اورلاہور یونائٹیڈ کلب کے درمیان کھیلا گیاجو کہ دو دو گول سے برابری پر ختم ہوا ۔ پہلے ہاف میں کھیل کے 2ویں ہی منٹ میں ہی قائد مانگا کلب کو رائٹ سائٹ سے کارنر ملا ۔

(جاری ہے)

فیصل نے کارنر کک لگائی جس کو ٹاپ آف ڈی ایریا میں سٹرائیکر عمران اقبال نے بال کو ہیڈ کیاجو کہ گول کیپرعلی ملک کے ہاتھ سے ٹکرا کر پہلے فرسٹ بار سے اور پھر سیکنڈ بارسے ٹکرا کر گول پوسٹ میں چلی گئی۔

دوسری طرف کھیل کے 26ویں منٹ میں لاہور یونائٹیڈ کلب کے لیفٹ آوٹ مستقیم نے سٹرائیکر مدثر کو پا س دیا اور انہوں نے بال کو رولنگ کرتے ہوئے گول پوسٹ کی طرف شوٹ کیا جس کو قائد مانگا کلب کے گول کیپر عمران سمجھنے سے قاصر رہے اوربال سیکنڈ بار کی طرف سے جال میں چلی گئی اور اسطرح پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر پر ختم ہو ا ۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 48ویں منٹ میں قائد مانگا کلب کو فری کک ملی لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔

کھیل کے 59ویں منٹ میں سنٹر ہاف سے لاہور یونائٹیڈ کلب کے مڈ فیلڈر رضوان نے سٹرائیکر مدثر کو کراس دیا جس کو سٹرائیکر عمران نے اپنی سینے پر روک کر مستقیم کو دیا جس کو انہوں نے بال کو والی کرتے ہوئے جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔کھیل کے 81ویں منٹ میں قائد مانگا کلب کے کھلاڑی کو غلط روکنے پر ریفری عدیل انور نے فری کک دی جس پر کپتان فیصل خان نے 30یارڈ سے بال کو شوٹ کیا جوکہ گول کیپر کے اوپر سے گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور اسطرح یہ میچ دو دو گو سے برابری پر ختم ہوا ۔

یہا ں پر قائد مانگا کلب کے دفاعی کھلاڑی ندیم کے کھیل کو نہ سہرانا زیادتی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے اپنے مڈفیلڈر اور سٹرائیکر ز کو جو بھی پاس دیا وہ ایک بہتر اٹیک کی بنیاد بنا۔ا س میچ کے ریفری عدیل انور،، فرسٹ اسٹنٹ ریفری محمدافضل ، سیکنڈ اسٹنٹ ریفری محمد امجد جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔دوسرا میچ سی یو پارک کیمپس فٹ با ل گراونڈ لاہور میں کھیلا گیا جس میں کیمپس یونائٹیڈ کلب نے علی اصغر کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

کھیل کا آغاز سست روی سے ہوا۔جس کی بنیادی وجہ دونوں ٹیموں کا دفاعی حکمت عملی کو اپنائے رکھنا تھا۔ لیکن شائقین فٹ بال اس دفاعی کھیل میں پیش کی گئی ٹیکنیگ پر بھی محظوظ ہوتے رہے۔ پہلے ہا ف میں کھیل کے 17ویں منٹ میں کیمپس یونائٹیڈ کلب نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ کے طرف اٹیک کیا جسکی بدولت سٹرائیکر طیب نے پنلٹی ایریا میں بال کو شوٹ کیا لیکن بال گول کیپر سے ری بانڈ ہوکر سٹرائیکر نقی کے پاس آئی جس پر انہوں نے رننگ بال پر فرسٹ بار کی طرف سے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں کیمپس یونائٹیڈ کلب نے اپنی مڈ فیلڈ کومستحکم کرتے ہوئے مخالف ٹیم پر دبا بنائے رکھا جس کی نتیجے میں کھیل کے 71ویں منٹ میں کیمپس یونائٹئڈ نے علی اصغر کلب کے گول پوسٹ کی طرف اٹیک کیا لیکن پنلٹی ایریا میں علی اصغر کلب کے ڈیفنڈر صدام نے سٹرائیکر طیب کوبرے طریقے سے روکا جس پر ریفری فیاض صدیقی نے پنلٹی کک دے دی جس پر ڈیفنڈ ررشید نے سیکنڈبار کی طرف سے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا اور فیصلہ کن گول کر دیا اور اسطرح کیمپس یونائٹیڈ کلب دو گول کی برتری سے میدان سے سرخرو ہو کر نکلی۔

کھیل کے اختتام پر علی اصغر کلب کے دفاعی کھلاڑی ٹیپو نے ریفری فیاض صدیقی سے بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے جسمانی چوٹ پہنچانے کی کوشش کی جس پر ریفری نے ٹیپو کو ریڈ کارڈ دے دیا اور اس واقع کی رپورٹ ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے مناسب اور بروقت کاروائی کی استدعا کی ۔ اس میچ کے ریفری فیاض صدیقی، فرسٹ اسٹنٹ ریفری محمد امجد، سیکنڈ اسٹنٹ ریفری لیاقت شاہ جبکہ میچ کمشنر عبدالرشید تھے۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 14:26:58