ورلڈ ٹی ٹونٹی ،ڈیرن سیمی نے ایم ایس دھونی سے انوکھا مذاق کرڈالا

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:43

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،ڈیرن سیمی نے ایم ایس دھونی سے انوکھا مذاق کرڈالا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کے بعد بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے انوکھا مذاق کرڈالا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد ایم ایس دھونی ٹیم ڈگ آوٴ ٹ کی جانب جارہے تھے کہ سیمی نے پیچھے سے آکر ان کا دایاں کندھا تھپکا اور دوسری جانب سے ان کے سامنے آگئے ،دھونی نے پیچھے دیکھا تاہم انہیں کوئی نہ نظر آیا اور سامنے دیکھنے پر انکی نظر مسکراتے ڈیرن سیمی پر پڑی، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے مسکراتے ہوئے پرجوش مصافحہ کیا۔ ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 19:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :