فیصل بینک پولو کپ 2016ء کے پہلے مرحلے کا مین فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:59

فیصل بینک پولو کپ 2016ء کے پہلے مرحلے کا مین فائنل کل کھیلا جائے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) فیصل بینک پولو کپ 2016ء کے پہلے مرحلے کا مین فائنل بروز اتوار کو سہ پہر چار بجے میجک ریور اور اولمپیاء /ماسٹر پینٹس کے جبکہ سبسڈری فائنل نون بمقابلہ گارڈ گروپ کے درمیان تین بجے ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی فیصل بینک کے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ فواد فرخ ہوں گے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور کلب ممبران کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اولمپیاء/ماسٹر پینٹس میں منیب منوں، صوفی فاروق، غلام مصطفی منوں اور عبدالرحمن منوں جبکہ میجک ریور میں آغا بلال حیدر، رضا عباس، چودھری فتح محمود جبکہ گارڈ گروپ کی ٹیم میں عبداللہ داؤد، میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک اور احمد نواز ٹوانہ، نون میں تیمور حیات نون، سیف اللہ نون، میاں حسین افتخار اور اعظم حیات نون شامل ہیں۔فیصل بینک کے صدر اور سی ای او نعمان انصاری کا کہنا ہے کہ فیصل بینک نے مستقبل میں بھی کھیلوں کو سپورٹ کیا ہے اور پولو کے اگلے ٹورنامنٹ کو بھی ہم بھرپور سپورٹ کریں گے۔ کھیلیں معاشرے کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کررہا ہے

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 19:59:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :