آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 اپریل 2016 21:40

آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء) : آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے نے انٹرنیشنل کرکٹ اور فرسٹ کلاس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ بگ بیش کھیلنا جاری رکھیں گے۔11 سال سے وکٹوریا کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ فاسٹ باولر نے نومبر 2006 ءمیں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور فروری 2016 ءمیں آخری باروکٹوریہ کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

میککے صرف ایک ٹیسٹ اور چھ ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکے تاہم57 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 24.37 کی اوسط سے 97 وکٹیں لیں۔

2009ءمیں میککے نے ڈیبیو پر سچن ٹنڈولکر کو آوٹ کیا جبکہ 2013 ءمیں ون ڈے ہیٹرک کا اعزاز بھی حاصل کیا،وہ یہ اعزاز حاصل کرنےوالے محض پانچویں آسٹریلین بالر ہیں۔ میککے نے بگ بیش 16-2015 کے سیزن میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈرز کو ایونٹ جتانے میں اہم کردار ادا کیا ، وہ 18 وکٹیں لےکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بالر رہے۔میککے نے وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 فرسٹ کلاس میچز میں 130 شکار کیے ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 21:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :