ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل سے متعلق شعیب اختر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 اپریل 2016 22:19

ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل سے متعلق شعیب اختر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء):ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل سے متعلق شعیب اختر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتی دنوں ممبئی میں کھیلے گئے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین سیمی فائنل کے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی جانب سے ایک حیران کن بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی پانڈیا ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل سے زیادہ بہتر آل راونڈر ہیں۔ شعیب کا بیان ایسے موقع پر آیا جب آندرے رسل کی دھوان دار اننگ نے ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب کے اس بیان پر کرکٹ شائقین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2016 - 22:19:40