ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل ویسٹ انڈیز کے نام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 اپریل 2016 17:31

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل ویسٹ انڈیز کے نام

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اپریل۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن نے یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے انیس اعشاریہ تین اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز اور کپتان سٹیفنی ٹیلر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیلی میتھیوز نے 66 جبکہ سٹیفنی ٹیلر نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ایلسی ویلانی اور میگ لیننگ نے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں مکمل کیں۔ دیگر بلے بازوں میں ای اے پیری 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 17:31:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :