ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حامد علی کی پراسرار موت

اتوار 3 اپریل 2016 17:55

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حامد علی کی پراسرار موت

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء )لاہور میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حامد علی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے حامد علی عرف گجو استاد نے لاہور میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور اگلے ہی روز انتقال کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل کو اسٹیج پر ہی ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ۔ مرحوم گجو استاد 2007ء میں مسٹر پنجاب بھی رہ چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 17:55:13