- Home
- Sports
- News
- ویسٹ انڈیز دوسری بار ورلڈ ٹی 20 کا چیمپئن بن گیا،فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، ..
ویسٹ انڈیز دوسری بار ورلڈ ٹی 20 کا چیمپئن بن گیا،فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، کالی آندھی نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مارلن سیموئلز مرد میدان قرار پائے
اتوار 3 اپریل 2016 22:06
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں اپنی بادشاہت کا جھنڈا لہرا دیا، فیصلہ کن معرکے میں مارلن سیموئلز اور کارلوس براتھویٹ کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیربیئن سائیڈ نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے زیر کرکے دوسری بار ورلڈ ٹی 20 کا تاج سجا لیا۔ سیموئلز نے 66 گیندوں پر 85 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ کارلوس براتھویٹ نے آخری اوور میں لگاتار 4 چھکے لگا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا،چیمپئن بنتے ہی پوری ٹیم خوشی سے جھوم اٹھی، تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ڈانس کیا۔
سیموئلز میچ اور ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے چھٹے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی تین وکٹیں 23 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، جیس رائے صفر، ایلیکس ہیلز ایک اور کپتان ایون مورگن پانچ رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر