ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 3 اپریل 2016 22:16

ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3اپریل2016ء )ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے فائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ کالی آندھی نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائنٹل 2بار جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کااعزازاپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2012ء میں میزبان سری لنکا کو اسی کے ملک میں ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 22:16:15