ویسٹ انڈیز نے 2016ء میں نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 3 اپریل 2016 22:51

ویسٹ انڈیز نے 2016ء میں نئی تاریخ رقم کردی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3اپریل2016ء )ویسٹ انڈیز نے 2016ء کے پہلے 4مہینوں میں ہی 3آئی سی سی ایونٹس اپنے نام کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے فروری میں بھارت کو ہرا کر انڈر 19ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی خواتین کی ٹیم نے اتوار کی دوپہر فیورٹ آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب مردوں کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کا ٹائٹل جیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آج تک ایک سال میں 3آئی سی سی ایونٹس اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 22:51:43